اداکارہ ماہرہ خان اور گلوکار عاطف اسلم دس سال بعد پھر اکٹھے ہوگئے

153

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان اورعاطف اسلم ایک بار پھر مداحوں کو محظوظ کرنے کے لئے اکٹھے جلوہ افروز ہوں گے ۔عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے 2 روزقبل مداحوں کوسرپرائزدیا تھا کہ وہ مایہ ناز اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ اسکرین پردس سال بعد نظرآئیں گے۔

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انہوں نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ہم اپنے فینز کے لئے ایک نیا پراجیکٹ کرنے والے ہیں ۔

اپنے پیغام میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس ہفتے کچھ نیا اور دلچسپ کرنے والے ہیں ۔

اب گلوکار کی جانب سے انسٹاگرام پرایک پوسٹ کی گئی ہے جس سے اس بات کی مزید تصدیق ہوئی۔

 

View this post on Instagram

A post shared by Atif Aslam (@atifaslam)

عاطف اسلم کے ماہرہ خان کے ساتھ آنے والے گانے کا ٹائٹل ’اجنبی‘ ہے۔ اس سے قبل عاطف اسلم نے سجل علی کے ہمراہ ‘رفتہ رفتہ’ گانا ریکارڈ کرایا تھا جو مداحوں کوبے حد پسند آیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 2011 میں ریلیزہونے والی فلم ’بول‘ میں ماہرہ خان نے گلوکار اور اداکار عاطف اسلم کے ساتھ مرکزی کردار ادا کیاتھا۔

تبصرے بند ہیں.