شیخوپورہ: صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کی واردات کے دوران والدین کے سامنے بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا، پولیس نے تینوں ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب نے آر پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے نواب کوٹ میں لڑکی کیساتھ اجتماعی زیادتی کا انتہائی خوفناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور والدین کے سامنے ان کی بیٹی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا اور متاثرہ لڑکی کومیڈیکل کیلئے ہسپتال بھجوادیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈھائی گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شیخوپورہ میں دوران ڈکیتی خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی اوشیخوپورہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کےخلاف قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے اور متاثرہ خاتون کوانصاف فراہم کیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.