پاکستان ، آذربائیجان اور ترکی کی مشترکہ مشقیں شروع

224

راولپنڈی : آذربائیجان کی میزبانی میں تین ملکی مشقیں شروع ہوگئی ہیں۔ برادر ہڈ کے نام سے باکو میں ہونے والی مشقوں میں پاکستان اور ترکی کی افواج بھی شریک ہیں۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشقیں انسداد دہشت گردی کے شعبے میں ہورہی ہیں جن مقصد دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے صلاحیتیں برھانا ہے۔ مشقوں کی افتتاحی تقریب آذربائیجان کے دار الحکومت باکو میں ہوئی ۔ 11 ستمبر سے شروع ہونے والی یہ مشقیں 22 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

تبصرے بند ہیں.