بھارت کے اپنے ہی میڈیا نے پاکستان مخالف خبروں کا بھانڈا پھوڑ دیا 

149

نئی دہلی :بھارتی میڈیا ایک بار پھر دنیا میں بھارت کی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا،خود بھارتی اخبار نے مودی سرکار کی سرپرستی میں  پاکستان مخالف جھوٹی خبروں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

بھارتی اخبار نے اپنی رپورٹ  میں اعتراف کیا کہ پاکستان نے افغانستان  میں کوئی کارروائی  نہیں کی ، بلکہ بھارتی میڈیا نے ویڈیو گیم مناظر اور پرانی تصاویر کو ملا کر فیک نیوز چلائی ۔

 

بھارتی اخبار دی پرنٹ کی رپورٹ کے مطابق دی ہستی   نامی بھارتی ٹی وی  چینل نے پنجشیر میںآرما 3 ویڈیو گیم کے مناظر اور  2018 میںتباہ شدہ امریکی جیٹ طیارے کی تصویر استعمال کر کےپاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی،جھوٹی خبر بنائی اور ٹی وی اسکرین پر چلا دی ،دی پرنٹ نے اعتراف کیا کہ  نہ تو پاکستان نے پنجشیر میں کوئی فضائی کاروائی کی اور نہ ہی  افغان صوبے میں پاکستان کی طرف سےکوئی دراندازی کی گئی۔

بھارتی اخبار کا مزید کہنا تھاایک چینل پر خبر چلنے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے تمام بھارتی میڈیا نے  فیک نیوز کو بغیر تصدیق کے چلانا شروع کردیا اور ساتھ ہی ساتھ اس خبر کو سب سے پہلے  نشرکرنے کے بھی جھوٹے دعوے کیے،پاکستانی قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے اپنی ٹویٹ میں  بھارتی حکومت کی  سرپرستی میں بھارتی میڈیا پر چلتی جھوٹی خبروں کی  نشاندہی کی،انہوں نے کہا بھارتی فیک نیوز کے حوالے سے بین الاقوامی میڈیا کی  رپورٹس کے لِنک بھی شیئر کردیے۔

تبصرے بند ہیں.