ہمارے چیف جسٹس سے روزگار چھیننے کی کوشش کی گئی : بلاول بھٹو

138

 

ٹھٹھہ : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا  ہے کہ عوام خان صاحب کی تین سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں۔ گھر اور نوکریاں دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن گھر گرائے گئے اور لوگوں کو بے روزگار کیا گیا حتیٰ کے ہمارے چیف جسٹس سے روزگار چھینے کی کوشش کی گئی ۔

 

ٹھٹھہ میں نیوز کانفرنس میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام پیپلز پارٹی کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ حکومت نے تین سال کے دوران امیروں کو ریلیف اور غریبوں کو تکلیف دی ۔ عوام اس نااہل حکومت سے نجات چاہتے ہیں ۔ عمران خان کی کارکردگی تاریخی غربت اور مہنگائی کی شکل میں نظرآئی ۔

 

سندھ میں پانی بحران پر گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ ارسا کا جو کردار عمران خان کے دور حکومت میں ایسا کبھی نہیں رہا ۔ خان صاحب سے انسانیت کے نام پر اپیل ہے کہ وہ پانی پر سیاست نہ کریں ۔ہمیں احتجاج پر مجبور نہ کیا جائےکیونکہ پانی، گیس اور روزگار چھینا جائے گا احتجاج کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہتا۔وفاق صوبے کے حق پر ڈاکا مار کر زیادتی کر رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.