لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے اور وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے تیار ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ہے وہ مکمل طور پر صحت یاب ہیں، اور ان کا 29 اگست کو کراچی کے جلسے میں شرکت کاامکان ہے جب کہ مریم نواز آئندہ پی ڈی ایم کی میٹنگز میں بھی شرکت کریں گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز آزاد کشمیر میں انتخابی مہم سے واپسی پر کورونا میں مبتلا ہو گئی تھیں۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ مریم نواز شریف کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جس کی وجہ سے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.