کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے حوالے سے طالبان سے رابطے میں ہیں: شیخ رشید

288

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی اور داعش کے حوالے سے طالبان سے رابطے میں ہیں اور کوشش ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہ کرنے دیں۔ 
نیو نیوز کے مطابق شیخ رشید نے کہا کہ ہماری ہر قسم کے حالات کی مکمل تیاری ہے، مگر میں زیادہ کھل کر بات نہیں کر سکتا۔ افغان سرحد کے ساتھ 98 فیصد فینسنگ ہوئی ہے اور سیکیورٹی فورسز بھی موجود ہیں جبکہ طالبان سے کہا ہے نہ ہم کوئی مداخلت کریں گے نہ افغانستان سے مداخلت ہو گی ، ہماری طرف وہ لوگ آتے تھے جن کو شمالی اتحاد اور دیگر قوتوں سے تکلیف تھی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ چمن اور طورخم بارڈر کھلے ہیں اور دونوں سرحدوں پر امپورٹ، ایکسپورٹ ہو رہی ہے اور طورخم بارڈر کے راستے کل 44 پاکستانی آئے ہیں لیکن ابھی مہاجرین سے متعلق کوئی صورتحال نہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت داخلہ میں 24 گھنٹے ویزے جاری ہو رہے ہیں جبکہ بارڈر ویزے سے متعلق کل پریس کانفرنس میں آگاہ کروں گا۔ 

تبصرے بند ہیں.