مشہور امریکی فٹبالر کارلی لائیڈ نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

163

واشنگٹن: امریکا کو دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن بنوانے والی مشہور فٹبالر کارلی لائیڈ نے کھیل کے میدانوں کو خیرباد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

39 سالہ کارلی لائیڈ کا شمار امریکا کے لیجنڈ کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دو مرتبہ فیفا ویمن پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 312 گولز کئے جبکہ دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلز حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا۔

کارلی لائیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جب میں 2005ء میں قومی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تو میری پہلی کوشش یہی تھی کہ اپنی محنت کے بل بوتے پر دنیا کی بہترین فٹبالر بنوں اور اپنے ملک کو چیمپئن بنواؤں۔

خاتون فٹبالر نے کہا کہ اس کے بعد میرے کیریئر میں کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب میں نے کھیل کا میدان چھوڑا ہوا۔ میں ہر روز میدان میں اترتی اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے کڑی محنت کرتی۔ شروع سے آخری دن تک میرے یہی معمولات رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات میں نے پلے سے باندھ رکھی تھی کہ دنیا کا سب سے بہترین فٹبالر بننے میں محنت جبکہ اس پوزیشن کو برقرار رکھنے میں کڑی محنت کی ضرورت ہے، میں محنت سے کبھی نہیں کترائی اور ہمیشہ خود کو اچھا کھلاڑی ثابت کیا۔

خیال رہے کہ اپنے بہترین کھیل کی وجہ سے ناصرف امریکا بلکہ دنیا بھر میں اپنا ناکام کمانے والی کارلی لائیڈ نے دو مرتبہ امریکی فٹبال ٹیم کی قیادت سنبھالی۔ انہوں نے اپنے کیئریر میں 128 انٹرنیشنل گولز کئے۔ ان کا شمار دنیائے فٹبال کی لیجنڈ خاتون کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔

کارلی لائیڈ کے کوچ نے انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے انھیں کبھی محنت اور ورزش سے جان چھڑاتے نہیں دیکھا۔ میرے لئے یہ فخر کی بات ہے کہ میرے زیر نگرانی انہوں نے کھیل کی تربیت حاصل کی۔

تبصرے بند ہیں.