راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔ تجربے کا مقصد آرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرا میٹرز کو جانچا گیا۔
Pakistan today conducted a training launch of surface to surface ballistic #missile #Ghaznavi. The successful training launch was aimed at ensuring operational readiness of Army Strategic Forces Command, besides re-validating technical parameters of the weapon system. pic.twitter.com/6wMxvotmWt
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 12, 2021
آئی ایس پی آر کے مطابق اس تاریخی موقع پر پاکستان کے ممتاز سائنسدان، انجینئرز اور دیگر حکام بھی موقع پر موجود تھے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے اس کامیابی پر سائنسدانوں اور انجینئرز کی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.