ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہو گیا 

189

کراچی :انٹر بینک میں ڈالر ایک دفعہ پھر مہنگا ہو گیا ،کاروباری ہفتے کے پہلے دن کے اختتام پر ڈالر 163.45 روپے سے بڑ ھ کر 163.90 روپے کا ہو گیا ۔

اسٹیٹ بینک کے تازہ ترین ٹویٹ کے مطابق ڈالر کی قدر میں 45 پیسے کا اضافہ ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 163.45 سے بڑھ کر 163.90 روپے ہو گئی ۔

دوسری طرف 100 انڈیکس میں 336 پوائنٹس کی مندی دیکھنے کو ملی ،100 انڈیکس 0.77 فیصد کمی سے 47123 کی سطح پر بند ہوا ،11.30 ارب روپے مالیت کے 33.59 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا ۔

شیئرز کی قیمت کم ہونے سے مارکیٹ کپیٹلائزیشن میں 50 ارب روپے کمی ہوگئی۔

تبصرے بند ہیں.