کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی نے ایک تیر سے تین شکار کر ڈالے۔ سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری، عبدالقادر بلوچ اور سابق وزیر نواب محمد خان شاہوانی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کے کوئٹہ میں ہونے والے جلسے میں بلوچستان کی تین اہم شخصیت نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی ووٹ ہمارے علاقوں میں موجود ہے اور بلوچستان کے سندھ سے ملحقہ علاقوں کے لوگوں میں پیپلزپارٹی سے وابستگی رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نواب ثناءاللہ خان زہری نے کہا مسلم لیگ ن میں قد آور شخصیت نہیں رہی اور نواز شریف نے ہمیں بے عزت کیا جبکہ ان میں وفا نہیں ہے اور پیپلز پارٹی سے ہمیں صرف عزت چاہیے اور کچھ نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول اور میں شہیدوں کے وارث ہیں اور اس لیے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔
خیال رہے کہ عبدالقادر بلوچ چند ماہ قبل سابق صدر اور پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کر چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.