بلاول بھٹو  کا آج کوئٹہ میں جلسہ، اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ہوں گی

97

کوئٹہ : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں ۔ وہ کوئٹہ میں  جلسہ سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ سردار ثناءاللہ زہری ، جنرل قادر بلوچ اور متعدد دیگر اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

 نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹوزرداری آج کوئٹہ کا اہم دورہ کررہے ہیں۔ وہ اپنے دورے کے موقع پر سریاب روڈ پر جتک ہاؤس میں بڑے جلسے سے خطاب کریں گے ۔

 جلسہ کے موقع پر نواب ثناءاللہ زہری ، جنرل ریٹائرڈ قادر بلوچ ، نواب محمد خان شاہوانی،  پرنس عرفان کریم ، یونس چنگیزی سمیت متعدد شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گی ۔

 نواب ثناءاللہ زہری ، جنرل قادراور ان کے ساتھیوں نے گزشتہ سال نواز لیگ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔ جو شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہیں وہ اپنے علاقوں میں ووٹ بینک رکھتی ہیں۔

 

سیاسی مبصرین کے مطابق ان شخصیات کی شمولیت سے  ماضی کے دو انتخابات کے مقابلے میں  آئندہ انتخابات میں بلوچستان میں پیپلز پارٹی کی کارکردگی بہتر ہوسکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.