سانحہ کوئٹہ کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے

201

کوئٹہ: پانچ سال قبل کوئٹہ کے سول ہسپتال میں خودکش حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے وکلا، صحافیوں اور عام افراد کی پانچویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

پانچویں برسی کے موقع پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جارہا ہے۔ سبی، ہرنائی، ژوب، لورالائی، زیارت اور موسی خیل ، پشین، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، بارکھان اور شیرانی میں بھی وکلاء عدالتوں کا بائیکاٹ کریں گے۔

وکلاء تنظیموں کے زیراہتمام کوئٹہ اور صوبے کے دوسرے اضلاع میں قرانی خوانی کی جائے گی اور تعزیتی  ریفرنس ہوں گے ۔اس موقع پر لنگر بھی تقسیم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ آٹھ اگست دوہزار سولہ کو موٹرسائیکل سواروں کی جانب سے دو وکیلوں کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد انہیں سول ہسپتال لایا گیا تو وہاں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 80 سے زائد وکلا، صحافی اور عام شہری شہید ہو گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.