ٹوکیو: ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی تمغہ حاصل کرنے کی آخری امید ارشد ندیم آج ایکشن میں نظر آئیں گے جو پاکستان کو تمغہ دلانے کیلئے پرعزم ہیں۔
جیولین تھرو (نیزا بازی) کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا بھارت کے تھرور نیرج چوپڑا کے ساتھ سخت مقابلہ متوقع ہے۔ ارشد ندیم کی کامیابی کیلئے پوری قوم دعاگو ہے اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہی ہے۔جیولین تھرو کے فائنل مقابلے آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ 24 سالہ ارشد ندیم نے ساﺅتھ ایشین گیمز میں شاندار پرفارمنس دکھاکر اولمپکس کیلئے براہ راست کوالیفائی کیا تھا۔ ارشد ندیم نے 85.16 میٹر کی تھرو کرکے اپنے گروپ میں پہلی اور مجموعی طور پر کوالیفائرز میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔
اب ان کی نظریں آج ہونے والے فائنل پر ہیں جس میں ٹاپ 12 جویلین تھروورز شریک ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس 3 ،3 بار نیزہ پھینکیں گے، جس کے بعد آخری کے 4 ایتھلیٹس میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائیں گے جبکہ ٹاپ 8 کے درمیان مزید 3 ،3باری کا مقابلہ ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.