پی ٹی آئی کا مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری چیلنج کرنے کا فیصلہ

184

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مرتضیٰ وہاب کی بطور ایڈمنسٹریٹر کراچی تقرری کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماءخرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پارٹی نے آرٹیکل 140 اے کے تحت عدالت میں درخواست دائر کی ہوئی ہے جس کے مطابق کسی بھی سیاسی شخص کی عبوری مدت میں تعیناتی نہیں کی جاسکتی۔
دوسری جانب بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالنے کے بعد مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پچھلے چار پانچ سالوں میں مسائل حل ہی نہیں ہوئے، شہر کی خدمت کے حوالے سے اپنا ایکشن پلان تیار کرنے کے بعد پالیسی سے آگاہ کروں گا۔

 

تبصرے بند ہیں.