بجلی ،پٹرول کے بعد آٹا ،چینی ،گھی کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ

گھی کی قیمت میں 90 روپے ،20 کلو آٹے کا تھیلا 150 روپے مہنگا ،چینی کی قیمت 68 سے بڑھا کر 85 روپے فی کلو مقرر

172

اسلام آباد :بجلی پٹرول کی قیمتوں میںحیران کن اضافے کے بعد آٹا ،چینی اور گھی کی قیمتوںمیں ہوشر با اضافہ کر دیا گیا ،وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی، گھی اور آٹے کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کر دیا گیا ،قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری،اطلاق فوری ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پیکچ کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی میں اضافہ کر دیا گیا ، چینی فی کلو 17 روپے مہنگی کردی گئی ،،چینی کی قیمت 68 سے بڑھاکر 85 روپے فی کلو مقررکر دی گئی ،،گھی کی قیمت میں 90 روپے فی کلو کا اضافے کیساتھ گھی کی نئی قیمت 260 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ،آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 150 روپے اضافہ کر دیا گیا جس کےبعد آٹے کے تھیلے کی قیمت 800 روپے سے بڑھا کر 950 روپے کر دی گئی ۔

واضح رہے وفاقی کابینہ نے گذشتہ روز قیمتوں میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.