مریم صفدر کا دفتر خارجہ کو افغانستان سے معافی مانگنے کا بیان شرمناک ہے: فیاض الحسن چوہان

254

لاہور: وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مریم صفدر کا دفتر خارجہ کو افغانستان سے معافی مانگنے کا بیان انتہائی شرمناک ہے ۔

اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ شریف خاندان جتنا چاہے زور لگا لے ، پاکستان کی سالمیت کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچا سکتا ، پاکستان کا جمہوری نظام اور سالمیت اس وقت محفوظ ہاتھوں میں ہے ۔

انہون نے کہا کہ مریم صفدر کی الیکشن مہم درحقیقت بغض عمران خان اور بغض پاکستان کا اظہار ہے ۔ مریم صفدر آزاد کشمیر میں قومی سلامتی کے خلاف ہرزہ سرائی کر رہی ہیں ۔ کشمیر میں ہو کر بھی مریم صفدر ابھی تک مودی کیخلاف بات کرنے کی ہمت نہیں کر سکیں ۔

وزیر جیل خانہ جات پنجاب نے کہا کہ پوری دنیا نے شریف خاندان کے یار مودی سرکار کی پاکستان مخالف سرگرمیاں دیکھ لیں ۔ بھارت نے ایف اے ٹی ایف کا استعمال کر کے پاکستان کو گرے لسٹ پر رکھنے کی پوری کوشش کی ۔

انہوں نے کہا کہ آج وزیراعظم کی بہترین سفارتکاری کی بدولت پاکستان عالمی محاذ پر اکیلا نہیں ، عالمی طاقتیں وزیراعظم عمران خان کے ہر بیان اور پالیسی کو سنجیدگی سے لیتی ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.