چین کی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب، وزیراعظم کی صدر شی جن پنگ کو مبارکباد

147

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی چین کی کیمونسٹ پارٹی کی صد سالہ تقریب کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد، پاک چین دوستی کے فروغ میں سی پی سی کے کردار کو سراہا۔

وزیر اعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کی کیمونسٹ پارٹی (سی پی سی) کی صد سالہ تقریب کے موقع پر چین کے صدر شی جن پنگ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

بدھ کو وزارت خارجہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے عوامی جمہوریہ چین کے صدر اور سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکرٹری کو صد سالہ تقریب کے موقع پر مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی پی سی کی قیام کے واقعے سے عالمی تاریخ پر دور رس اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

انہوں نے چین کی کیمونسٹ پارٹی اور اس کی قیادت کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ چین کی آزادی اور اس کی ترقی کمیونسٹ پارٹی کی قربانیوں اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے چینی عوام کی فلاح و بہبود خاص طور پر غربت کے خاتمے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے چین کی کیمونسٹ پارٹی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے توقع ظاہر کی کہ چین صدر شی جن پنگ کی دانشمندانہ اور متحرک قیادت میں چینی قوم کی عظیم الشان تجدید کی طرف مارچ جاری رکھے گا۔

وزیر اعظم نے پاک چین دوستی کو فروغ دینے میں سی پی سی کے کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ کا سال ہے،

وزیر اعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین کے مابین دوستی مزید اضافہ ہوگا جس کی دونوں ملکوں کی قیادت اور عوام خواہش مند ہے

تبصرے بند ہیں.