لاہور میں دھماکہ ، 2 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

172

لاہور: جوہر ٹاون کے علاقے میں دھماکے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ابتدائی معلومات کے مطابق دھماکہ گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا ۔ دھماکہ کے باعث گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پاس کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان ہوا ۔
پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں ہیں اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
ادھر ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جوہر ٹاون میں دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں ۔ وزیراعلیٰ نے جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی ہدایت بھی کی ۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں ۔
عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت ، وزیراعلیٰ نے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت بھی کر دی ۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے جوہر ٹاؤن لاہور دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔
بدھ کو وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے سے زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔ وفاقی ادارے تحقیقات میں پنجاب حکومت کی معاونت کر رہے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.