لاہور: جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے ہاتھوں تیسرے ٹی 20 میچ میں بدترین شکست کے باوجود بھی اہم ریکارڈ بنا ڈالا ہے اور پاکستان جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف 200 سے زائد رنز کا مجموعہ بنانے والی پہلی غیر ایشیائی ٹیم بن گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی فارمیٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جس کا اندازہ اس کے مضبوط باؤلنگ اٹیک سے لگایا جاسکتا ہے۔ قومی ٹیم نے تاریخ میں اپنا پہلا ٹی 20 میچ میں 28 اگست 2006 کو انگلینڈ کے خلاف کھیلا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
وہیل مچھلی کی خوفناک حرکت نے دل دہلا دیے
قومی ٹیم اس میچ کے بعد اب تک 166 بین الاقوامی میچز کھیل چکی ہے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کی تاریخ میں ریکارڈ 100 مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والی پہلی ٹیم بھی بن چکی ہے جبکہ باؤلنگ کے شعبے میں شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر گل جیسے سٹار باؤلرز نے ہمیشہ حریف ٹیموں کے بیٹسمین کو پریشان کئے رکھا۔
مختصر طرز کے فارمیٹ میں پاکستانی باؤلنگ کی افادیت کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ ٹی 20کرکٹ کے ان تقریباً 16 سالوں کے دوران صرف ایک ہی مرتبہ اس کے خلاف 200 یا اس سے زائد کا ہندسہ عبور ہوا ہے اور سری لنکا واحد ٹیم تھی جس نے گرین شرٹس کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا تھا۔
وزیراعظم عمران خان نے رحمت اللعالمین ﷺ سکالرشپ پروگرام کا افتتاح کر دیا
آئی لینڈرز نے 13 دسمبر 2013ءکو دبئی سپورٹس سٹی میں کھیلے گئے میچ کی پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جو پاکستان کے خلاف پہلا اور اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے لیکن اس کے علاوہ کوئی بھی ایشیائی یا غیر ایشیائی ٹیم یہ کارنامہ سرانجام نہیں دے سکی تھی۔
14 اپریل کو جنوبی افریقہ نے ایڈن مارکرم، یانامن ملان، وینڈر ڈوسن کی شاندار اننگز کی بدولت 203 رنز بورڈ پر سجائے اور یوں پاکستان کیخلاف 200 سے زائد رنز کا مجموعہ بنانے والی پہلی غیر ایشیائی اور دنیا کی دوسری ٹیم بننے کا اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔
شام میں دھنسنے کا خطرہ
تبصرے بند ہیں.