اسلام آباد: این سی او سی کا اجلاس آج پھر ہوگا جس میں ملک میں وبا کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور وبا سے بچاؤ کیلئے لاک ڈاؤن کے اقدامات اور عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔
این سی او سی اجلاس میں صوبائی وزرا اور چیف سیکرٹریز بذریعہ وڈیولنک شریک ہوں گے ۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اجلاس میں تمام ان ڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔
این سی او سی کے مطابق مثبت کیسز کی سب سے زیادہ شرح کے پی کے مختلف اضلاع میں ریکارڈ کی گئی ، گزشتہ روز سوات میں مثبت کیسز کی شرح 23 فیصد پہنچ گئی ، دوسرے نمبر پر مثبت کیسز کی شرح پشاور میں 22 فی صد پہنچ گئی جبکہ نوشہرہ میں مثبت کیسز کی شرح 19 فیصد رہی ۔
این سی او سی کے مطابق لاہور میں ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 17 فیصد پہنچ گئی جبکہ فیصل آباد 15 فیصد ، راولپنڈی 15 فیصد اور ملتان 12 فیصد رہی ۔ وفاقی دارالحکومت میں وبا کے مثبت کیسز کی شرح 16 فیصد تک پہنچ گئی ۔
دوسری جانب عالمی وبا سے دنیا بھر میں 27 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد اب تک 12 کروڑ 77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔
خیال رہے کہ برازیل میں 24 گھنٹے کے دوران 1600 افراد جان کی بازی ہار گئے ، بھارت میں وبا کی نئی لہر میں شدت آگئی ، مزید اڑسٹھ ہزار مریض سامنے آ گئے ۔
اسپین میں وبا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر اضافہ ، 14 روز میں ایک لاکھ افراد میں وائرس کے پھیلاؤ کی شرح 134.08 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
تبصرے بند ہیں.