پیپلز پارٹی نے استعفے مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر پہنچا دیے

102

 اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے عہدوں سے استعفے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر پہنچا دیے۔

چیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے استعفوں کی تحریری منظوری دے دی۔ پی پی پی کے سیکرٹری جنرل نیر حسین بخاری کے ذریعے استعفے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پہنچائے گئے۔پی ڈی ایم عہدوں سے سینیٹر شیری رحمن، راجہ پرویز اشرف ، قمرالزمان کائرہ کے استعفے بھجوائے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپیپلز پارٹی کی سی ای سی کے اجلاس کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے میڈیا بریفنگ میں پی ڈی ایم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ تھا کہ شوکاز نوٹس بھیج کر ہماری بے عزتی کی گئی جب تک شوکاز نوٹس پر معافی نہیں مانگتے ہم پی ڈی ایم میں نہیں جائیں گے۔

بلاول بھٹو کی نیوز کانفرنس کے جواب میں پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا پیپلز پارٹی نے فیصلہ کرلیا۔اگر اس نے پی ڈی ایم میں واپس آنا ہے تو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی پوزیشن سے مستعفی ہونا پڑے گا۔

تبصرے بند ہیں.