نیویارک : امریکی ریاست ٹیکساس میں ملنے والا 35 سال پرانا گیم دس کروڑ روپے میں نیلام کردیا گیا ۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپر ماریو برادرز کی 35 سالہ پرانی گیم کا رٹریج اب چھ لاکھ ساٹھ ہزار ڈالرمیں فروخت ہوئی جو پاکستانی دس کروڑ روپے سے زائد رقم بنتی ہے ۔
اسے ڈیجیٹل ویڈٰیو گیم کی تاریخ میں سب سے مہنگی فروخت ہونے والی گیم کہا جاسکتاہے ۔ ڈیلا میں واقع نیلامی کمپنی کے مطابق سپر ماریو برادرز کی گیم کارٹریج کیسٹ انیس سو چھیاسی میں کرسمس پر تحفے کے لیے خریدی گئی تھی ۔ اور یہ دفتر کے دراز میں رکھی تھی ، اس گیم کی مہر نہیں کھولی گئی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے استعمال ہی نہیں کیا گیا ۔ اور یہ انتا عرصے دراز میں ہی پڑی رہی ہے ،
ہائے عظمیٰ اتنا سناٹا کیوں ہے؟ ڈاکٹر شہباز گل کا طنزیہ ٹویٹ
اس طرح کسی نیلامی میں پیش کیا جانے والا یہ گیم سب سے بہترین حالت میں ملا ہے ۔ اس گیم کا پہلا ورژن انیس سو چھیاسی میں نائنٹینڈو نے ریلیز کیا تھا ۔ لیکن انیس سو ستاسی میں اس کی پیکنگ تبدیل کردی تھی اور یہ وجہ ہے کہ انیس سو چھیاسی کی پیکنگ والے صرف چند گیم ہی موجود ہیں جو اب نایاب ترین شمار ہوتے ہیں ۔
ہیر ٹیج آکشنز سے وابستہ ماہر ویلری مک لیکی کے مطابق اس گیم کی کاپیاں بہت کم بنائی گئی تھیں اور اب خال خال ہی ملتی ہیں ، یہ وجہ ہے کہ یہ سپر ماریو برادرز کی یہ نایاب گیم کا رٹریج مہنگے داموں میں فروخت ہوئی ہے ،
تبصرے بند ہیں.