اسلام آباد : سینیٹ کا اجلاس آج صبح ساڑھے گیارہ بجے ہوگا، جس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔ ایجنڈے میں پیکا ترمیمی بل 2025 اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی منظوری شامل ہے، اور وزیر داخلہ تین نئے بل ایوان میں پیش کریں گے۔
اس کے علاوہ، امتناع سمگلنگ مائیگرینٹس ترمیمی بل 2025، امتناع سمگلنگ آف پرسنز ترمیمی بل 2025 اور امیگرینٹ ترمیمی بل 2025 بھی سینیٹ میں پیش ہوں گے۔
سینیٹر فیصل واڈا ایف بی آر کے ملازمین کے لیے 1010 گاڑیوں کی خریداری پر نوٹس پیش کریں گے، جبکہ سینیٹر عرفان صدیقی رولز آف بزنس میں ترامیم تجویز کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.