محسن نقوی کی محنت سے قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام 110 دنوں میں مکمل

248

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیا ہے، صرف 110 دنوں میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا ہے۔ محسن نقوی علی الصبح سٹیڈیم کا دورہ کرنے پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹیلٹی باکسز کا معائنہ کیا اور ان کی فنشنگ کا معیار چیک کیا۔ انہوں نے باکسز کے سامنے ریلنگ کی درستگی اور سٹیڈیم کے ویو کو بھی دیکھا۔

 

چیئرمین پی سی بی نے فنشنگ ورک کی تکمیل میں تیزی لانے کی ہدایت کی، اور چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد نے انہیں سٹیڈیم کی تکمیل پر موجودہ پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

 

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کی فنشنگ کا معیار ہر صورت بلند رکھا جائے گا اور یہ قذافی سٹیڈیم 7 فروری کو وزیر اعظم شہباز شریف کے ہاتھوں افتتاح کے لیے تیار ہو جائے گا۔ اس کے بعد شائقین کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے میچز نئے سٹیڈیم کی بہترین سہولتوں کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

تبصرے بند ہیں.