کراچی :آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج ملک میں فی تولہ سونا 1400 روپے سستا ہو کر 2 لاکھ 77 ہزار 900 روپے کا ہو گیا ہے۔
دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1201 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 38 ہزار 254 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 2661 ڈالر پر پہنچ گیا۔
تبصرے بند ہیں.