لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا ڈرافٹ لاہور میں مکمل ہو چکا ہے، جس میں پلاٹینم، ڈائیمنڈ اور گولڈ کیٹیگری کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔ مختلف فرنچائزز نے اپنی ٹیموں کو مضبوط بنانے کے لیے اہم کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں لاہور قلندرز نے نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل کو منتخب کیا، کراچی کنگز نے آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر، نیوزی لینڈ کے ایڈم ملن اور عباس آفریدی کو چنا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارک چیپ مین، فن ایلن اور فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔البتہ پشاور زلمی نے ٹوم کوہلر کیڈ مور کو پلاٹینم کیٹیگری میں شامل کیا ، ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کو چنا اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو شاٹ کا انتخاب کیا۔
ڈائیمنڈ کیٹیگری میں کراچی کنگز نے خوشدل شاہ کو منتخب کیا ، پشاور زلمی نے جنوبی افریقا کے کاربن باش اور محمد علی کو چنا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے جیسن ہولڈر کا انتخاب کیا اور لاہور قلندرز نے کوشال پریرا کو منتخب کیا۔
اس کے علاوہ گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد کو وائلڈ کارڈ کے ذریعے منتخب کیا، اور بنگلادیش کے ناہید رنا اور حسین طلعت کو بھی چنا۔ ملتان سلطانز نے محمد حسنین اور کامران غلام کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دوارشویس کو چنا اورکراچی کنگز نے عامر جمال کو گولڈ کیٹیگری میں منتخب کیا۔
تبصرے بند ہیں.