پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری ضروری ہے، وزیر خزانہ

128

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت کے استحکام کے لیے چینی سرمایہ کاری بہت اہم ہے۔ ایک انٹرویو میں وزیر خزانہ نے بتایا کہ پاکستان جون تک پانڈا بانڈ جاری کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور چینی سرمایہ کاروں سے 200 سے 250 ملین ڈالر حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں چین کے ساتھ مزید تعاون چاہتا ہے، جس میں اسپیشل اکنامک زونز، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں ترقی شامل ہے۔ وزیر خزانہ نے چین کے نجی شعبے اور برآمدی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان کو برآمدات کے مرکز کے طور پر استعمال کر سکتی ہیں۔

 

محمد اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ چینی کمپنیوں کے تحفظ کے لیے سکیورٹی میں اضافہ کیا جائے گا اور پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تحفظ حکومت پاکستان کی ترجیح ہے۔

تبصرے بند ہیں.