کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2675 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عالمی معاشی رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے اثرات کا نتیجہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.