ریوڈی جنیرو : برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں موسلادھار بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شدید نقصان ہوا، جس میں 8 سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ برازیل کے جنوب مشرقی علاقے اس قدرتی آفات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، اور مختلف علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے سبب زندگی مفلوج ہوگئی ہے، اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں اور انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیمیں بچاؤ کے کاموں میں مصروف ہیں۔
تبصرے بند ہیں.