لاہور : محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر حصوں میں سرد اور خشک موسم رہنے کا امکان ہے۔ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی متوقع ہے۔
بالائی سندھ اور پنجاب کے کچھ میدانی علاقوں میں رات کے وقت دھند چھانے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا، اور صبح کے وقت شدید سردی محسوس ہوگی۔ بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی سرد اور خشک موسم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت بڑھے گی۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، اور مری، گلیات جیسے علاقوں میں شدید سردی متوقع ہے۔ سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد اور دیگر علاقوں میں ہلکی دھند چھانے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم رہے گا، تاہم رات کے وقت سکھر، خیر پور اور دیگر علاقوں میں ہلکی دھند متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی سرد اور خشک موسم رہے گا، اور ایبٹ آباد، پشاور اور دیگر علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔
گلگت بلتستان میں شدید سرد اور خشک موسم متوقع ہے، اور آزاد کشمیر میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.