کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 148واں یوم پیدائش پاکستان بھر میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے تربیت یافتہ دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے اور قائد اعظم کو خصوصی سلام پیش کیا۔ میجر جنرل افتخار حسن چودھری تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنہوں نے گارڈز کا معائنہ کیا، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے۔
گارڈز کی تبدیلی کے بعد گورنر سندھ، وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر سیاسی شخصیات مزار قائد پر حاضر ہو کر پھولوں کی چادر چڑھائیں گی۔ قائد اعظم کے یوم پیدائش کے حوالے سے ملک بھر میں مختلف تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.