وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی تشکیل دے دی

107

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے مذاکرات کے لیے حکومتی اتحاد کی ایک کمیٹی قائم کر دی ہے۔ اس کمیٹی میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،  سینیٹر عرفان صدیقی، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان،  نوید قمر، خالد مقبول صدیقی،راجہ پرویز اشرف، علیم خان اور چوہدری سالک حسین شامل ہیں۔

 

وزیراعظم نے کمیٹی کی تشکیل اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز پر کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ مذاکرات میں ملکی مفاد اور سلامتی کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہم سب کی مشترکہ کوششوں پر منحصر ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کی کوششوں کو سراہا۔

 

اس سے قبل، پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی درخواست کی تھی، جبکہ پی ٹی آئی نے حکومت سے سنجیدہ مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

 

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور حکومتی اتحاد کے درمیان مذاکرات کی بات چیت کچھ دنوں سے جاری تھی لیکن باضابطہ مذاکرات شروع نہیں ہو سکے تھے۔ پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت کی طرف سے سنجیدہ مذاکرات نہ ہوئے تو وہ آج سے سول نافرمانی کی تحریک شروع کر دیں گے۔

تبصرے بند ہیں.