لندن : برطانیہ کی ایک سپر مارکیٹ سے خریدا گیا ایک نایاب انڈا 250 امریکی ڈالر (تقریباً 70 ہزار پاکستانی روپے) میں نیلام کیا گیا، اور اس سے حاصل ہونے والی رقم خیرات کو دی گئی۔ یہ انڈا اپنی انفرادیت کی وجہ سے خاص تھا کیونکہ یہ عام بیضوی شکل کا نہیں بلکہ مکمل طور پر گول تھا، جو انڈوں کے لیے غیر معمولی تھا۔
یہ انڈا ایڈ پونل نام کے شخص نے 150 پاؤنڈ (تقریباً 52 ہزار پاکستانی روپے) میں خریدا تھا، جو برک شائر کے علاقے لمبورن سے تعلق رکھتے ہیں۔ انڈا ایک سپر مارکیٹ سے خریدا گیا تھا اور بعد میں اسے خیرات کے لیے نیلام کر دیا گیا، جس سے حاصل ہونے والی رقم ایک خیراتی ادارے کو دی گئی۔
تبصرے بند ہیں.