صدر اور وزیراعظم کی طرف سے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

74

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والے 16 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور صبر کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم اپنی فورسز کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شریک ہے اور دہشت گرد ملک و قوم کے دشمن ہیں۔

 

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شہداء کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہار افسوس کیا۔ وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنتہ الخوارج کے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کی کارروائی کو سراہا اور کہا کہ ہماری فورسز ملک کی حفاظت کے لیے دہشت گردوں کے خلاف مضبوط دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ہم ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.