سول نافرمانی کے باوجود مذاکرات کا راستہ ہی حل ہے: بیرسٹرگوہر

102

 

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری رکھا جائے گا، تاہم سول نافرمانی کی تحریک پر بھی عمل کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر نے مذاکرات کے لیے کمیٹی بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے، اور امید ہے کہ کمیٹی کل تک تشکیل پا جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مذاکرات ہی مسئلے کا حل ہیں، لیکن سول نافرمانی کی تحریک پر عمل ہو گا، جیسے کہ لطیف کھوسہ نے کہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تمام اقدامات صرف حکومت سے بات چیت کی کامیابی تک محدود ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے ہی حل تلاش کیا جا سکتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.