فتنہ الخوارج کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:وزیراعظم

48

 

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز ملک میں فتنہ الخوارج کے مکمل سدباب کے لیے بھرپور طور پر سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے خیبر کے علاقے راجگال میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سپاہی عامر سہیل آفریدی کی قربانی پر افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے شہید کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ "قوم کے بیٹے اپنی جانوں کی قربانی دے کر ہماری حفاظت کر رہے ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی ضائع نہیں جائیں گی۔”

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورسز انسانیت کے دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتی رہیں گی اور ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.