لاہور: معروف اداکارہ عروہ حسین کی لاہور میں جاری "ہم برائیڈل کوچیور فیشن شو” کے دوران ریمپ پر لڑکھڑانے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ اس ویڈیو میں عروہ حسین اپنے بھاری عروسی لباس میں ریمپ پر چل رہی تھیں کہ اچانک ان کے قدم لباس سے ٹکرا گئے اور وہ لڑکھڑائیں۔ تاہم، فوراً ہی انہوں نے اپنے توازن پر قابو پایا اور گرنے سے بچ گئیں۔
فیشن شو کے دوران عروہ حسین اور دیگر اداکاراؤں نے نت نئے عروسی ملبوسات میں ریمپ پر واک کی اور دلہن کے روپ میں جلوے بکھیرے۔ عروہ حسین کا بھاری عروسی لباس ان کے لیے چلنے میں مشکل پیدا کر رہا تھا، جس کی وجہ سے وہ لڑکھڑائی۔ ویڈیو میں ان کے قدم بھاری لباس کے ساتھ ٹکرا گئے اور وہ چند لمحوں کے لیے اپنا توازن کھو بیٹھیں، مگر جلد ہی انہوں نے خود کو سنبھال لیا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے اور عروہ حسین کی ہمت اور توازن پر قابو پانے کی صلاحیت کی تعریف کی۔ کچھ نے ان کے انداز کو سراہا، جبکہ کچھ نے ان کی لڑکھڑانے والی ویڈیو پر مزاحیہ تبصرے بھی کیے۔
تبصرے بند ہیں.