پاکستان میں سرحدی دراندازی کی کوشش ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک، سپاہی شہید

47

 

راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے راجگال میں پاکستان-افغانستان سرحد سے خوارج کے گروہ کی دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کر کے ناکام بنا دیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق، یہ واقعہ 19 اور 20 دسمبر کی درمیانی شب پیش آیا، جب خوارج کا گروہ سرحد پار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے، جب کہ جھڑپ میں 22 سالہ سپاہی عامر سہیل آفریدی شہید ہو گئے۔

تبصرے بند ہیں.