محکمہ موسمیات کی پنجاب میں بارشوں کی پیش گوئی، آلودگی میں کمی کا امکان

98

 

لاہور: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب میں بارشیں شروع ہوں گی، جس سے خشک موسم کا خاتمہ ہو گا اور آلودگی و دھند میں کمی آئے گی۔

لاہور اور پنجاب کے دیگر حصوں میں اس وقت خشک موسم کا سامنا ہے، جس کے نتیجے میں اسموگ اور آلودگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور فضا دھندلا گئی ہے۔ تاہم، 23 دسمبر کو ایک بارش برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہونے کی توقع ہے، جس سے موسم میں تبدیلی آئے گی اور آلودگی میں کمی ہوگی۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تبصرے بند ہیں.