لاہور : سیکرٹری سکولز ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے ونٹر کیمپ لگانے کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سکول مالکان نے غیراعلانیہ چھٹیوں کے دوران اضافی کلاسز یا ونٹر کیمپ لگانے کی اجازت مانگی تھی، لیکن حکام نے اس کی اجازت نہیں دی۔
خالد نذیر وٹو کا کہنا تھا کہ موسم سرما کی چھٹیاں بچوں کو ذہنی سکون دینے کے لیے ہوتی ہیں، اور اس دوران کسی بھی سکول کو اضافی کلاسز لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر کوئی سکول اس پابندی کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اساتذہ چھٹیوں کے بعد اضافی کلاسز کے ذریعے سلیبس مکمل کر سکتے ہیں، اور بچوں کو تعطیلات کے دوران آرام کا موقع ملنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.