جوہانسبرگ : پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لیے جوہانسبرگ پہنچ چکی ہے۔ پاکستان نے سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر رکھی ہے اور اب وہ کلین سویپ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
قومی ٹیم آج جوہانسبرگ میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی تاکہ تیسرے میچ کے لیے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دے سکے۔ دوسری جانب، جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹ مین گھٹنے کی انجری کی وجہ سے اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جس سے پروٹیز کے باؤلنگ شعبے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان یہ میچ کل 22 دسمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے شروع ہوگا، اور پاکستان کا مقصد سیریز میں مکمل فتح حاصل کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.