چیف جسٹس کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

55

اسلام آباد  : سپریم کورٹ نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا ہے جس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں توسیع پر بات چیت کی جائے گی۔

 

آئینی بینچ کو دو ماہ کے لیے جوڈیشل کمیشن نے تشکیل دیا تھا، اور اس کی مدت 4 جنوری 2025 کو ختم ہو رہی ہے۔ اس اجلاس میں اس مدت میں اضافے کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔ چیف جسٹس کی صدارت میں ہونے والا یہ اجلاس آج ہوگا، جس میں آئینی بینچ کی مدت میں توسیع پر غور کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.