چیمپئنز ٹرافی 2025: پاکستان اور بھارت کے میچ نیوٹرل وینیو پر ہوں گے، آئی سی سی کا فیصلہ

45

اسلام آباد: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق، پاکستان، بھارت اور آئی سی سی کے درمیان چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ملک میں آئی سی سی ایونٹس کے میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گی۔

اس معاہدے کے مطابق، 2024-2027 کے ایونٹ سائیکل میں پاکستان اور بھارت دونوں میں ہونے والے ایونٹس میں نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے۔ چیمپئنز ٹرافی 2025، خواتین کے ون ڈے ورلڈ کپ 2025 اور مردوں کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں بھارت اور پاکستان کے میچز نیوٹرل وینیو پر منتقل ہوں گے۔

یہ معاہدہ آئی سی سی کے بورڈ کے ووٹ کے بعد نافذ ہوگا، جس کے مطابق آئی سی سی ایونٹس میں بھارت کے میچز پاکستان اور پاکستان کے میچز بھارت میں نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں گے۔

یہ معاہدہ پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات میں ایک نیا دور شروع کر سکتا ہے، جس کے ذریعے دونوں ممالک کے شائقین اپنی ٹیموں کو نیوٹرل وینیو پر کھیلتا دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کے میچز کی میزبانی نہ ملنے کے ازالے کے طور پر ایک سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تجویز بھی پیش کی ہے، جس کا انعقاد نیوٹرل وینیو پر کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.