بابر اعظم کی رینکنگ میں ایک اور اہم پیش رفت، ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی دونوں میں ترقی

128

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں پاکستان کے اسٹار بلے باز بابر اعظم کی ترقی ہوئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، انگلینڈ کے جو روٹ نے ایک مرتبہ پھر ہیری بروک سے پہلی پوزیشن واپس لے لی ہے اور نمبر ون ٹیسٹ بیٹر بن گئے ہیں۔ ہیری بروک ایک درجے کی تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے سعود شکیل 10 ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بابر اعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 17 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے جسپریت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے، جب کہ پاکستان کے نعمان علی 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری دو درجے ترقی کے بعد ساتویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ نیتھن لیون آٹھویں اور جیسوریا نویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ انگلینڈ کے آل راؤنڈر گس ایٹکنسن کی پانچ درجے ترقی کے بعد وہ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ بین اسٹوکس، اکشر پٹیل اور پیٹ کمنز کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔

ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے نمبر پر ہیں، جب کہ بابر اعظم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ ساتویں نمبر سے چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں۔ پاکستان کے محمد رضوان کی دو درجے کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ آٹھویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

یہ رینکنگز عالمی کرکٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہیں، خاص طور پر بابر اعظم کی مسلسل ترقی جو ان کی بیٹنگ صلاحیتوں کو ثابت کرتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.