چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت کا مسئلہ ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت کا مسئلہ ہے اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محسن نقوی نے شرکاء کو چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ بورڈ ہر لحاظ سے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سٹیڈیمز کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے شروع ہونے سے پہلے یہ مکمل ہو جائے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کا جذبہ بے پناہ ہے اور شائقین کرکٹ دنیا کی تمام ٹیموں کو اپنے میدانوں میں کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں سیاست کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے، کیونکہ یہ کھیل کروڑوں لوگوں کی محبت ہے اور اسے صرف کھیل ہی رہنا چاہیے۔
تبصرے بند ہیں.