پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج ہوگا

115

کیپ ٹاؤن : پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ایک روزہ میچ آج کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو اس وقت سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گزشتہ روز پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس کے بجائے آرام کیا۔

 

اگر پاکستانی ٹیم آج کا میچ جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو وہ مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کر لے گی، کیونکہ اس سے پہلے انہوں نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے خلاف بھی ون ڈے سیریز جیتی ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام پانچ بجے شروع ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.