حکومت کی جانب سے نان فائلرز کے لیے نئی پابندیوں کی تجویز، ٹیکس ترمیمی بل پیش

84

 

اسلام آباد:پاکستان کی حکومت نے نان فائلرز کے لیے مزید سخت اقدامات کرنے کے لیے ٹیکس قوانین میں ترمیم کی تجویز دی ہے، جس کے تحت نان فائلرز پر مختلف پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ نیا ٹیکس لاء ترمیمی بل 2024-25 قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جس میں نان فائلرز کو 800 سی سی سے زائد گاڑیاں خریدنے اور مخصوص حد سے زیادہ جائیداد خریدنے پر پابندی کی تجویز دی گئی ہے۔

بل میں مزید یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ نان فائلرز بینک اکاؤنٹس کھولنے میں ناکام ہوں گے اور بڑی بینک ٹرانزیکشنز کرنے پر بھی پابندی ہو گی۔ نان فائلرز کے لیے موٹر سائیکل، رکشہ اور ٹریکٹر خریدنے کی اجازت ہوگی، مگر ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جائیں گے اور سیلز ٹیکس رجسٹریشن نہ کرنے پر جائیداد کی منتقلی بھی نہیں ہو سکے گی۔

اس ترمیم کی منظوری کی صورت میں، نان فائلرز کی پراپرٹی حکومت کے ذریعے ضبط کی جا سکے گی اور ان کے بینک اکاؤنٹس فریز کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، غیر رجسٹرڈ کاروباری افراد کے اکاؤنٹس منجمد کیے جانے کے بعد، چیف کمشنر کے پاس اپیل کی جا سکے گی

تبصرے بند ہیں.