وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےمرغی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی نہ آنے کی وجہ مڈل مین کی مداخلت قرار دے دی

91

 

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی مڈل مین کے کردار کی وجہ سے ممکن نہیں ہو پارہی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام کی جانب اہم قدم اٹھائے گئے ہیں، اور کرنٹ اکاؤنٹ 10 سال بعد سرپلس ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ترسیلات زر میں 35 فیصد اضافہ بھی خوش آئند ہے، اور وزیر خزانہ کو یقین ہے کہ یہ رقم 35 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدی شعبے میں بھی بہتری دیکھنے کو ملی ہے اور مہنگائی کی شرح ساڑھے 6 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل پانچویں بار پالیسی ریٹ میں کمی کی ہے جو معیشت کے لیے ایک اچھا اشارہ ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کاروباری برادری کا اعتماد بڑھا ہے اور سیمنٹ کی فروخت میں 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ای سی سی میں ایک ماہ قبل مہنگائی کا جائزہ لیا گیا تھا اور آج کے اجلاس میں قیمتوں میں کمی کو اجاگر کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بہتری کے باوجود عوام تک اس کا اثر نہ پہنچنے کی وجہ مڈل مین کی مداخلت ہے، جو مرغی اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی راہ میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.