یونان کشتی حادثہ: جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40، لاپتہ افراد کو مردہ قرار دے دیاگیا

102

 

اسلام آباد: یونان میں حالیہ کشتیوں کے حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 40 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ یونان کی کوسٹ گارڈ نے ریسکیو آپریشن ختم کرتے ہوئے لاپتہ افراد کو مردہ قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونان میں تین مختلف کشتیوں کے حادثات میں 35 پاکستانیوں کی ہلاکت کی اطلاع ہے اور اب تک مجموعی طور پر 40 پاکستانی جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ لیبیا میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی موجود ہیں، جو یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ افراد پاکستان سے قانونی طور پر ویزہ حاصل کرکے لیبیا پہنچے ہیں۔

یاد رہے کہ 3 دن قبل یونان کے جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیوں کے الٹنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس میں 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی تھی، جن میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل تھا۔ اس کے بعد گزشتہ روز مزید 4 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی، اور درجنوں افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔ ریسکیو آپریشن میں بچائے گئے افراد میں سے 47 پاکستانی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.